۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام اختری

حوزه/کمیٹی برائے تحفظ فلسطین کے سربراہ نے کہا کہ دور حاضر میں ضروری ہے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی مظلومیت کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے دنیا تک پہنچائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کمیٹی برائے تحفظ فلسطین کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری نے مشہد میں غزہ کے عالمی دن کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں ضروری ہے کہ ہم فلسطینیوں اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان لوگوں کی مظلومیت کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے دنیا تک پہنچائیں اور اس سلسلے میں عالم اسلام کے میڈیا اور خبر رساں اداروں کو استکباری میڈیا اور سامراجی تسلط کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔

کمیٹی برائے تحفظ فلسطین کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہمیں غزہ کو زندہ رکھنا چاہئے،کہا کہ امریکہ کی طرف سے فلسطینی عوام پر دباؤ سے ان کی حمایت کو تقویت ملے گی اور صہیونیوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ دنیا کے تمام آزاد پسند انسان،فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ بیت المقدس میں غاصب حکومت کی سلامتی، سیاست اور معیشت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ناجائز اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے حکمرانوں کی مذمت کی جارہی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین اختری نے اسلامی انقلاب کی فتح کو مزاحمت و مقاومت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ 1356 شمسی کو ایران میں تحریک انقلاب کا آغاز ہوا اور تحریک انقلاب اور عوام کی مزاحمت و مقاومت سے انقلاب اسلامی کی یہ تحریک کامیاب ہوئی۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملت ایران نے استقامت سے بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور آج اسلام، انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کا نظام ترقی، عظمت، فتح اور وقار کے ساتھ جاری ہے،کہا کہ یہ مقاومت اور مزاحمت کے ان اثرات میں سے ایک ہے جسے خدا نے ہمیں عطا کیا ہے۔

انہوں نے دفاع مقدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں فتح معجزانہ تھی اور خدا نے ایرانی غیور قوم کو کم سے کم سہولتوں کے ساتھ عظمت اور فتح سے نوازا۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے لبنان میں اسلامی مزاحمت اور حزب اللہ کی فتوحات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے اتنی بڑی فتح حاصل کر لی ہے کہ آج اسرائیل کو ناقابل تسخیر طاقت کہنے والوں نے دیکھا کہ آج اسرائیل کس قدر ذلیل و خوار ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران مسئلہ فلسطین کو اپنا اندرونی معاملہ سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں ایرانی حکومت اور عوام نے تمام مشکلات کو برداشت کیا اور آج ہم فلسطین کو ایک کامیاب ریاست کے طور پر دیکھ رہے ہیں،مزید کہا کہ فلسطینی عوام اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کے ساتھ قابض صہیونیوں کے خلاف کھڑے ہیں اور معجزے کر رہے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین اختری نے یوم غزہ کے حوالے سے ایرانی قوم کی میدان جنگ میں کھڑے تمام فلسطینی خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا ذکر کرتے ہوئے ہر فلسطینی شہید کو مزاحمت و مقاومت کی تحریک کی مضبوطی کا ضامن قرار دیا۔

واضح رہے کہ یہ کانفرنس آستانہ قدس رضوی کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی جس سے اسلامی ممالک اور فلسطینی علماء سمیت دانشوروں نے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .